Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ریلویز کا عید الفطر کے موقع پر کرایوں میں رعایت کا اعلان

کرایوں میں رعایت 22 اپریل سے 25 اپریل کے درمیان دی جائے گی
شائع 22 اپريل 2023 10:05am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر تمام ریل گاڑیوں کے کرایوں میں 33 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق کرایوں میں رعایت 22 اپریل سے 25 اپریل کے درمیان دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر ہیڈ کوارٹرز لاہور کی جانب سے کرایوں میں رعایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریلویز کے مطابق ریل گاڑیوں کے کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لئے ہوگی۔

Pakistan Railways

lahore

Khawaja Saad Rafique

Train fare

eid special trains