Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے تیار

چینی وزیر خارجہ نے ”دو ریاستی حل“ کے نفاذ کی بنیاد پر امن مذاکرات کے لیے زور دیا۔
شائع 18 اپريل 2023 07:45pm

چین کے وزیر خارجہ نے اپنے اسرائیلی اور فلسطینی ہم منصبوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کا ملک امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا ”ژنہوا“ نے منگل کو بتایا کہ وزیر خارجہ چِن گانگ نے اسرائیلی اور فلسطینی اعلیٰ سفارت کاروں کے ساتھ الگ الگ فون کالز پر بات کی۔ یہ بات چیت بیجنگ کی جانب سے خود کو ایک علاقائی ثالث کے طور پر پیش کرنے کے حالیہ اقدامات کے درمیان ہوئی ہیں۔

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے ساتھ پیر کو ہونے والی ایک فون کال میں وزیر خارجہ چن نے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی، اور کہا کہ چین اس کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب چن نے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کو بتایا کہ بیجنگ جلد از جلد مذاکرات کی بحالی کی حمایت کرتا ہے۔

ژنہوا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں فون کالز میں چن نے ”دو ریاستی حل“ کے نفاذ کی بنیاد پر امن مذاکرات کے لیے چین کے دباؤ پر زور دیا۔

خیال رہے کہ چین حالیہ دنوں میں سفارتی محاذ پر سرگرم ہے، جس نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مارچ میں تعلقات کی بحالی کی ثالثی کی ہے، جو کہ ایک ایسا خطہ ہے جہاں امریکہ کئی دہائیوں سے اہم سفارتی بروکر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطینی امن مذاکرات 2014 سے تعطل کا شکار ہیں۔

Israel

china

Palestine