Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوازشریف نے ماہ صیام کی 27ویں شب مسجد نبویﷺ میں گزاری

نواز شریف نے اسحاق ڈار اور دیگر کے ساتھ ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے
شائع 18 اپريل 2023 08:57am

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے مسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب گزاری۔

گزشتہ روز نوازشریف وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اراکین کے ہمراہ قیام الیل کے لئے مسجد نبوی پہنچے تھے، جہاں انہوں نے رمضان المبارک کی 27 ویں شب گزاری۔

سابق وزیراعظم نے مسجد نبوی میں ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

PMLN

Nawaz Sharif

Saudi Arabia

Ramadan

Masjid Nabawi

lailatul qadar