Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، شاہد خاقان عباسی

اداروں کو آٸین کے داٸرے میں رہ کرکام کرنا ہوگا، سابق وزیراعظم
شائع 17 اپريل 2023 07:57pm
سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی قیمتوں کا وفاقی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اداروں کو آٸین کے داٸرے میں رہ کرکام کرنا ہوگا، الیکشن میں پتہ چلے گا کون کمزور ہے اور کون نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد ن لیگ نواز شریف واپس آٸیں گے، ان کے آنے سے پارٹی کو تقویت ملے گی، وہ علاج کروانے گٸے تھے، علاج کروا کر پاکستان واپس آجائیں گے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آپ بھول جاتے ہیں نواز شریف کے ساتھ کیا ہوا، ان کی چلتی حکومت کو توڑ کر انہیں سیاست سے الگ کرنے کی کوشش کی گئی، جج کو بلیک میل کر کے یہ فیصلہ کروایا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سابق وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے لئے وزیر کی پریس کانفرنس کرنا ٹھیک نہیں، اوگرا کا کام ہے کہ وہ پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے۔

PMLN

Nawaz Sharif

petrol price

Federal govt

Shahid Khaqan Abbasi