Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹنڈوالہ یار: تیزر فتار کوچ کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

حادثے کے بعد کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس
شائع 17 اپريل 2023 11:25am
جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔
جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

ٹنڈوالہ یار میں سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار کوچ کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر کے نتیجے میں چار بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوس ناک واقعہ ٹنڈوالہ یار کے بائی پاس سبزی منڈی کے قریب پیش آیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق کوچ میرپورخاص سے کراچی جا رہی تھی اور جاں بحق افراد کو سول اسپتال ٹنڈوالہ یارمنتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوچ ڈرائیور موقع سے فرار جس کی ڈرائیور کی تلاش جاری ہے جبکہ کوچ کو تحویل میں لے لیا ہے۔

sindh

Road Accident

Tando Allahyar