Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا: زمین کے تنازعے اور ذاتی دشمنی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوہستان گٹ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے
شائع 15 اپريل 2023 09:12pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

خیبر پختونخوا میں زمین کے تنازعے اور ذاتی دشمنی پر فائرنگ کے دو مخلتف واقعات میں دو بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سوات کے علاقے سیدو شریف کے علاقے کوہستان گٹ میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب مالاکنڈ کی تحصیل درگئی کے علاقے وزیر آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل کردیا اور واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے آندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی شدید زخمی ہوئے جنہیں درگئی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ورثا نے لاشیں درگئی مین چوک میں رکھ کر احتجاج کیا، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم لیویز باریک بینی کے ساتھ تفتیش کر رہی ہے۔

KPK

firing incident

Swat

Malakhand