خفیہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر خفیہ آپریشن میں کالعدم تنظیموں کے چار انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع سے گرفتار دہشت گردوں میں ایاز، یاسین ، سلیم اور اسد شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری ملتان، راولپنڈی اور سرگودھا سے عمل میں لائی گئی، دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی نشاندہی 26 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے دوران ہوئی جبکہ دہشتگردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے تفتیش جاری ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے 419 کومبنگ آپریشنز کیے ، ان کومبنگ آپریشنز کے دوران 94 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.