Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوشہرہ: پولیو ٹیم پرفائرنگ، حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی
شائع 15 اپريل 2023 01:32pm

نوشہرہ کےعلاقے کھنڈر میں پولیو ٹیم پرحملہ کرنے والا پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ حملے میں پولیو ٹیم محفوظ ہے جبکہ زخمی حملہ آور کو قاضی میڈیکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو صرف گولیوں کے خول دیئے جانے کا انکشاف

انہوں نے بتایا کہ زخمی حملہ آور اکیلا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ہی خیبرپختونخوا میں پولیو کیس سامنے آیا تھا، پولیو میں مبتلا بچے کا تعلق بنوں سے ہے، متاثرہ لڑکے کی عمر تین برس ہے۔

خیبر پختونخوا

firing incident

Polio Campaign 2023