Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ اور ورلڈ کے کپ بارے میں دو ٹوک مؤقف اپنائیں گے، نجم سیٹھی

وقت آنے پر پاکستان کرکٹ کے بہترین مفاد میں فیصلے کریں گے، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی
اپ ڈیٹ 15 اپريل 2023 09:23am
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چئرمین نجم سیٹھی۔ فوٹو — فائل
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چئرمین نجم سیٹھی۔ فوٹو — فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے بارے قومی امنگوں کے مطابق دو ٹوک مؤقف اپنائیں گے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا اور صحافیوں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ بارے قومی امنگوں کے مطابق دو ٹوک مؤقف اپنائیں گے اور وقت آنے پر پاکستان کرکٹ کے بہترین مفاد میں فیصلے کریں گے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کو درست سمت میں گامزن کرنے کے لئے ضروری اقدامات لئے جاریے ہیں، کرکٹ کی بحالی کے لیے کلبز سے لیکر ہر سطح پر لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

PCB

lahore

Asia cup

Najam Sethi