Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اتحاد ائرویزکے 2 مبالغہ آمیز اشتہارات پربرطانیہ میں پابندی عائد

فیصلے سے مایوسی ہوئی، اتحاد ائرویز کا ردعمل
شائع 13 اپريل 2023 11:41am
تصویر/ بلومبرگ
تصویر/ بلومبرگ

اتحاد ائرویز کے 2 اشتہارات برطانیہ میں چلائے جانے پرپابندی عائد کردی گئی۔برطانوی ریگولیٹر نے انکشاف کیا ہے کہ فضائی کمپنی کے اشتہار میں کیے جانے والے ماحولیاتی دعوے ”مبالغہ آمیزی“ پر مبنی ہیں۔

ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈز اتھارٹی کی جانب سے بدھ کو شائع کیے جانے والے ایک فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں فیس بک پر مشتہراشتہارات میں دعویٰ کیا گیا کہ ابوظہبی میں قائم اتحاد ائر لائن “پائیدارہوا بازی کیلئے زیادہ زوردار اور جرات مندانہ انداز اپنا رہی ہے، تاہم کمپنی اپنا دعویٰ ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

اتھارٹی کے مطابق ، ’ اتحاد ائرویزکے اشتہارات میں ان کے ساتھ پرواز کرنے سے ماحول پر پڑنے والے اثرکو بڑھا چڑھا کرپیش کیا گیا، کیونکہہوا بازی کی صنعت میں ایسا کوئی اقدام یا قابل عمل ٹیکنالوجی نہیں جو ’پائیدار ہوا بازی‘ جیسے دعوے کو ثابت کرے’۔

ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈز اتھارٹی کے اس فیصلے پر اتحاد ائرویز کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا کہ انہیں اس فیصلے سے مایوسی ہوئی۔

فضائی کمپنی کی جانب سے ای میل میں کہا گیا کہ ’پائیداری‘ ان کی ایک اہم ترجیح ہے’ ای میل میں ایندھن سے چلنے والے ہوائی جہاز، پائیدارہوابازی کے ایندھن کی تحقیق کے ساتھ ساتھ کاربن کی افزائش اور مین گرووز کے ذریعے جنگلات کی بحالی میں کی جانے والی سرمایہ کاری پر روشنی ڈالی گئی۔

اس سے قبل مارچ میں اسی طرح کے معاملے میں جرمن ایئر لائن لفتھانزا کے ایک مبالغہ آمیزاشتہار پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی، اس کے علاوہ یورپی ریگولیٹرزآئرش اور آسٹریلوی ائر لائن کے اشتہارات پربھی پابندی عائد کرچکے ہیں۔

ماحولیاتی کارکنوں نے مارچ میں آسٹریلوی واچ ڈاگ کو اتحاد ائیرویزسے متعلق شکایت کی تھی کہ کمپنی نے کھیل کے دوران اشتہارات میں 2050 تک خالص صفر اخراج تک پہنچنے کے عزائم کو فروغ دیا جبکہ اس کے پاس خالص صفر اخراج کا کوئی قابل اعتبارراستہ نہیں۔

European Union

United Kingdom

Europe

Etihad Airways