Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اور سندھ کے کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، 4 ڈاکو ہلاک

آپریشن کے دوران 6 ڈاکو گرفتار کیے جاچکے ہیں
شائع 12 اپريل 2023 08:56am

پنجاب اور سندھ کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

صادق آباد میں پولیس نے کچے کے علاقے میں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔

اس سے پہلے رحیم یار خان میں بھی آپریشن کے دوران 2 ڈاکو مارے جاچکے ہیں جبکہ 6 ڈاکو گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو پولیس پرحملے اور اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے، ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے۔

دوسری جانب سندھ میں گھوٹکی، کشمور اور شکارپور کے اضلاع میں آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

آئی جی سندھ نے کشمور کے بعد گھوٹکی پہنچ کر دریائے سندھ سے متصل کچے کا دورہ کیا۔

آئی جی سندھ نے سکھر ملتان موٹروے سے ملحقہ علاقوں میں مزید چوکیاں قائم کرنے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کردیں گے۔

robbers

punjab

sindh

rahim yar khan

Sadiqabad

Police operation