Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں

مریم نواز سعودی عرب میں اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کریں گی
شائع 11 اپريل 2023 07:37am
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئیں۔

مریم نواز سعودی ایئر لائن ایس وی 739 سے رات ساڑھے 2 بجے جدہ روانہ ہوئیں، کیپٹن (ر) محمد صفدر ، جنید صفدر، بیٹیاں مہرالنساء اور ماہ نور صفدر بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے، مریم نواز سعودی عرب میں اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کریں گی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے اور سعودی شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شریف خاندان رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گزاریں گا۔

PMLN

Nawaz Sharif

Saudi Arabia

Maryam Nawaz

lahore

umrah