Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور ہائیکورٹ نے آٹا تقسیم کی تشہیر پر پابندی لگا دی

تقسیم کے طریقہ کارکیخلاف تحریری فیصلہ جاری
شائع 07 اپريل 2023 03:09pm
تصویر/ اے ایف پی فائل
تصویر/ اے ایف پی فائل

لاہور ہائیکورٹ نےآٹے کی تقسیم کےدوران ہلاکتوں اور تقسیم کیے طریقہ کارکے خلاف درخواست کاتحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئےعدالت نے سبسنڈی کی مد میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد جمیل نے عبوری تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے فیصلے میں کہاکہ تقسیم کےعمل کی کوئی خبر، میڈیا اور پریس پر جاری نہ کی جائے۔

فیصلے میں کہا گیا ہےکہ انسانی وقار کو مجروع کرنے والے تقسیم کے ہرعمل کو روکنے کا حکم دیا جاتا ہے،عوامی رقم سے مستحقین کولائنوں میں کھڑا کرکے سبسڈی کی تقسیم انسانی وقار کے منافی ہے۔تقسیم کےعمل کی تشہیر جلتی آگ پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے۔

مزید کہا کہ حکومتی کارکردگی کی اس انداز سے تشہر بےایمانی اور بددیانتی ہے جبکہ عدالتی فیصلے میں قرآنی آیات کےحوالے دئیے گئے ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ قرآن ذاتی حیثیت سے دی گئی خیرات کی تشہیر کےعمل سے بھی روکتا ہے، قرآن پاک اور ملکی آئین انسانی تقدس اور تکریم کے تحفظ کی ہدائت کرتا ہے، خاص طور پر ایسے مستحقین کی جو حکومتی امداد وصول کرتے ہوں۔

Lahore High Court

Flour Shortage

Punjab Flour Distribution

Politics April 7 2023