Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: آئی جی آفس کو 3 دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم

کمشنر آفس سے ڈسٹرکٹ منجمنٹ کی رپورٹ 28 اپریل تک طلب
شائع 07 اپريل 2023 11:57am

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی آفس کو 3 دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیے دیا جبکہ کمشنر آفس سے ڈسٹرکٹ منجمنٹ کی رپورٹ 28 اپریل تک طلب کرلی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ واقعات اور عدالتی آرڈر شیٹ گم ہونے سے متعلق کیس میں عمران خان کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

ٹرائل کورٹ کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔

اسٹیٹ کونسل نے بتایا کہ آئی جی آفس کی رپورٹ جمع کرانے کا وقت دیا جائے، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ توہین عدالت کی بھی درخواست آئی ہوئی ہے، آئی جی آفس 3 روز میں رپورٹ دیں۔

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آئندہ کی سماعت کا لائحہ عمل بھی دیکھا جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آئی جی کا مؤقف آ جائے تو پھر دیکھا جائے گا کیا لائحہ عمل ہونا چاہیئے، آپ کو ٹرائل کورٹ کی رپورٹ پڑھنے کے لئے دے دیتے ہیں۔

پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کی بھی رپورٹ منگوانے کی استدعا کی جسے عدالت نے مںظور کر لیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ رپورٹ آجائے گی تو ایک ساتھ توہین عدالت اور آئیندہ کا لائحہ عمل دیکھ لیں گے۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت28 اپریل تک ملتوی کردی۔

imran khan

Islamabad High Court

justice aamir Farooq

judicial complex

khuwaja haris

Politics April 7 2023