لاہور، کورونا وائرس پھیلنا شروع ، سرکاری اسپتالوں میں مریض بڑھنے لگے
شہر میں 24 گھنٹے کے دوران 11کیس رپورٹ ہوئے
لاہور میں ایک بار پھر کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوگیا جس کے باعث سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
سرکاری اسپتالوں میں انتظامات کے دعوے تو کیے جارہے ہیں مگر مریضوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں سینیٹائزر بھی نہیں لگے اور ماسک بھی کوئی نہیں لگاتا جبکہ ڈاکٹرز شہریوں کو ماسک لگانے کی ہدایت دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہورمیں 24 گھنٹے کے دوران 11 کیس رپورٹ ہوئے اور دو ہفتوں کے دوران 5 مریض دم توڑنے کی اطلاعات بھی ہیں۔
ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ابھی مریض کم ہیں اور طبی سہولیات موجود ہیں لیکن مریضوں میں اضافے پر بجٹ کی ضرورت ہوگی۔
محکمہ صحت کی جانب سے وائرس سے متاثرہ افراد کے اعداد و شمارشئیر ہی نہیں کئے جا رہے۔
COVID 19
lahore
punjab
corona virus
مقبول ترین
Comments are closed on this story.