Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کا آج سے آغاز

کھلاڑی 3 روز تک فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کریں گے
شائع 07 اپريل 2023 08:57am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کی تیاری کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا 4 روزہ ٹریننگ کیمپ آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں شروع ہوگا۔

فہیم اشرف، عبداللہ شفیق آج جبکہ فخرزمان 10 اپریل کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔

کھلاڑی 3 روز تک فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کریں گے جبکہ 10 اپریل کو انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلیں گے۔

افغانستان کے خلاف ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھانے والے عبدالرحمان کیمپ کمانڈنٹ ہوں گے جبکہ عمر گل ان کی معاونت کریں گے۔

کیوی ٹیم 10 اپریل کو لاہور پہنچے گی، پاکستان اور نیوزی لیند کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 14 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

pak vs nz

lahore

t20 series

odi series

training camp