Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

زہریلی گیس سے اموات کیس: کمشنرکراچی، ڈی سی کیماڑی، ڈی آئی جی ساؤتھ آئندہ سماعت پر طلب

سندھ ہائیکورٹ نے ایس پی انوسٹی گیشن کی رپورٹ مسترد کردی
شائع 06 اپريل 2023 12:42pm
سندھ ہائی کورٹ - تصویر/فائل
سندھ ہائی کورٹ - تصویر/فائل

سندھ ہائیکورٹ نے زہریلی گیس سے 19 افراد کی اموات کے مقدمے میں کمشنرکراچی، ڈی سی کیماڑی، ڈی آئی جی جنوبی کوآئندہ سماعت پرطلب کرلیا۔

کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سے 19 افراد کی اموات کے مقدمے پرسماعت ہوئی، ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر،پراسکیوٹر جنرل سندھ فیض شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ایس پی انوسٹی گیشن کی جمع کرائی گئی رپورٹ مسترد کرکے رپورٹ واپس کردی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ فیکٹریوں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے؟ توایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب دیا کہ فیکٹریوں کو سیل کیا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے بیان پراظہار برہمی کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ یہ تفتشی افسر جائے گا 5 ہزار روپے لے گا اور ڈی سیل کردے گا۔

عدالت نے کمشنر کراچی، ڈی سی کیماڑی، ڈی آئی جی جنوبی کو طلب کرتے ہوئےکیس کی مزید سماعت 10 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

حکومت کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات سے متعلق بھی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

Sindh High Court

kemari