لاہور اور پشاور میں مرغی کا گوشت عوام کی پہنچ سے دور
لاہور اور پشاور میں مرغی کے گوشت کی قیمت پھر بڑھ گئی جس کے بعد کم آمدن طبقہ مرغی بھی اب خواب میں ہی دیکھتا ہے۔
لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔ 400 کے ہندسے تک پہنچنے والا چکن ایک بار پھر500 کا ہندسہ عبور کرگیا۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں کچھ روز کی کمی نے خوشی کا احساس دلایا لیکن اب پھر اس کی اڑان شروع ہوگئی ہے، لاہور میں چکن کی قیمت میں اتار چڑھاؤ مسلسل جاری ہے۔
دو ہفتوں کے دوران مرغی کا گوشت 438 روپے تک آگیا لیکن گذشتہ دو روز کے دوران چکن کی قیمت میں 70 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔
دکاندار چکن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بارشوں اور خوراک کے بڑھتے دام کو قرار دیتے ہیں۔
دوسری جانب پشاور میں صرف 2 دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 55 روپے اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد قیمت 320 روپے فی کلو سے بڑھ کر 375 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دکانداروں کے مطابق رمضان میں مرغی کی مانگ بڑھ گئی جس کی وجہ سے مرغی شارٹ ہونے کے باعث قیمتیں بڑھیں ہیں۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ رمضان میں مرغی کی قیمت میں ایک دم 55 روپے اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بازار انتظامیہ کی نظرسے اوجھل ہے۔
Comments are closed on this story.