Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم کا سامنا کرنے کیلئے نیویارک پہنچ گئے

پرتشدد احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، نیویارک میئر
شائع 04 اپريل 2023 08:37am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم عائد ہونے کے بعد عدالت میں پیشی کے لئے فلوریڈا سے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

سابق امریکی صدر اپنی رہائش گاہ ٹرمپ ٹاور میں موجود ہیں، وہ عدالت میں فرد جرم کا سامنا کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا سے خصوصی پرواز بی 752 میں نیویارک کے لئے روانہ ہوئے تو ان کی اس پرواز کو دنیا بھر سے بیک وقت 82 ہزار سے زائد لوگوں نے ٹریک کیا۔

سابق امریکی صدر نے بوئنگ 2J4ER-757 طیارے میں سفر کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی طیارے نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 3 بجے نیویارک ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشی کے موقع پر نیویارک میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے انتظامات کرلیے گیے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم عائد ہونے کے بعد اب کن مراحل سے گزریں گے؟

نیویارک کے میئر نے بھی خبردار کیا ہے کہ پرتشدد احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر سال 2016 کے صدارتی انتخابات سے پہلے فحش فلموں کی اداکارہ کو مبینہ طور پر تعلق چھپانے کے لئے رقم ادا کرنے کے مقدمے میں جمعرات کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: پورن اسٹار کو رقم کی ادائیگی پر ٹرمپ کوگرفتاری کا خوف لاحق

امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی موجودہ یا سابق صدر کو مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Donald Trump

New York

USA

ex president usa

accused

criminal charges