Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ اور بیٹینگ کوچ کل پاکستان آئیں گے

باؤلنگ کوچ آئی پی ایل کے ختم ہونے پر پاکستان آئیں گے
شائع 02 اپريل 2023 01:49pm
تصویر:اے ایف پی/ فائل
تصویر:اے ایف پی/ فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ بریڈ برن اور بیٹینگ کوچ اینڈریو پویٹک کی کل پاکستان آئیں گے۔

پی سی بی اور مکی آرتھر سمیت کوچنگ پینل سے معاملات طے پانے کے بعد ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے اینڈریو پویٹک سوموار کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

باؤلنگ کوچ مورنی مورکل آئی پی ایل کی وجہ سے بھارت میں مصروف ہیں وہ آئی پی ایل کے ختم ہونے پر پاکستان آئیں گے۔

ڈائریکٹرکرکٹ مکی آرتھر کی ابھی آمد نہیں ہوگی ان کے نیوزی لینڈ کے خلاف ورچوئل فرائض دینے کا امکان ہے۔

cricket

پاکستان

PCB

pakistani crickters