Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور، 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 3 واقعات میں 4 افراد ہلاک

حملہ آورموٹر سائیکل پر فرار ہو نے میں کامیاب
شائع 02 اپريل 2023 01:30pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

پشاور میں 24 گھنٹوں میں فائرنگ کے 3 واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے، تینوں واردات میں 30 بور کا پستول استعمال کیا گیا۔

پولیس کے مطابق آج پہلا واقعہ تھانہ پشتخرہ کی حدود بنارس آباد اکیڈمی ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاشف مسیح کو قتل کیا گیا، جو ڈبلیوایس ایس پی میں خاکروب تھا۔ مقتول کی بیوہ نے کسی بھی دشمنی کو خارج از امکان قرار دے دیا۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود سٹی اسکول نمبر ایک جی ٹی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔

گزشتہ روز بھی پشاورمیں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے دکانداردیال سنگھ کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

نگران وزیر اطلاعات میاں فیروز شاہ مقتولین کے گھر پہنچے اور انھیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

پولیس کی اب تک کی تفتیش کے مطابق تینوں واقعات میں مقتولین کو 30 بور پستول سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ واقعے کے بعد موٹر سائیکل سوار حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے تھے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Minority Community