ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم عائد ہونے کے بعد اب کن مراحل سے گزریں گے؟
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم عائد ہونے کے بعد اب کن مراحل سے گزریں گے؟ ٹرمپ پر منگل کو باقاعدہ الزامات عائد کیے جائیں گے۔
سابق امریکی صدر منگل کو نیویارک کی عدالت میں پیش ہوں گے، عدالت میں پیشی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے فنگر پرنٹس لیے جائیں گے جبکہ انہیں ہتھکڑی نہیں لگائی جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے فنگر پرنٹ اور تصویر لے کر ممکنہ گرفتاری کے لئے کارروائی مکمل کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: امریکا میں نئی تاریخ رقم، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد
سابق صدر کی جانب سے اگلے ہفتے خود کو جیوری کے سامنے پیش کرنے کا امکان ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کے مطابق ٹرمپ مین ہٹن کی عدالت میں الزامات کے جواب میں درخواست دائر کریں گے۔
سابق امریکی صدر کی قانونی ٹیم ان پر الزامات کا بھر پور طریقے سے مقابلہ کرے گی۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر اداکارہ اسٹوری ڈینیئلز کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی کا الزام ہے۔
مزید پڑھیں: پورن اسٹار کو رقم کی ادائیگی پر ٹرمپ کوگرفتاری کا خوف لاحق
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 کی الیکشن مہم کے دوران اداکارہ سے تعلقات کی تردید کردی۔
نیویارک کی گرینڈ جیوری نے گزشتہ روز سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی، امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی موجودہ یا سابق صدر کو مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نیویارک میں مین ہٹن کی گرینڈ جیوری نے 2016 کی انتخابی مہم کے دوران فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کو معاملات چھپانے کے لئے رقوم کی ادائیگی کے کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی۔
فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ جیوری کی جانب سے ووٹنگ کے بعد کیا گیا، پراسیکیوٹر آفس نے ٹرمپ کو گرفتاری کے لئے خود کو پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed on this story.