Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مُغلیہ دور کی بادشاہی مسجد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی

16ویں صدی میں مغل بادشاہ اورنگزیب نے 3 برس کی مدت میں مسجد تعمیر کروائی
شائع 30 مارچ 2023 10:38am

لاہورمیں بادشاہی مسجد مُغلیہ دور کی شاندار اور خوبصورت فن تعمیر کی بہترین مثال ہے لیکن سُرخ پتھروں کی یہ عمارت عدم توجہ کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

مسجد کی ٹوٹ پھوٹ کے حوالے سے سیاح بھی نامناسب دیکھ بھال کا شکوہ کرتے ہیں، جبکہ خطیب مسجد مولاناعبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ بجٹ مل رہا ہے جلد بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔

سولہویں صدی میں مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر نے تین سال کی قلیل مدت میں یہ شاندار مسجد تعمیر کروائی تھی، جس کے تین گنبد، چار بڑے اور چار چھوٹے مینار ہیں۔

مرکزی ہال رنگوں اور نقوش سے مزین ہیں مگر دیواروں اور محرابوں پر لگی میناکاری والی ٹائلز اور پتھر بدحالی کا شکار ہیں۔

مسجد کی بیشتر دیواروں پر سیاحوں کی جانب سے نشانات لگے ہیں جبکہ دیواریں اور چھتیں مٹی سے بھری ہیں۔ خطیب مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سے مسجد کی بحالی پر بات ہوئی ہے جلد کام ہوگا۔

مسجد میں نماز پڑھنے کی جگہ 22ہزار 604 اسکوائر فٹ سے زائد ہے، جبکہ احاطہ 2 لاکھ 79 ہزار861 اسکوائرفٹ رقبے پر محیط ہے، بیک وقت ایک لاکھ سے زائد افراد یہاں نماز ادا کرسکتے ہیں۔

lahore

Badshahi Mosque