Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاپتہ افراد بازیابی کیس: آئی جی سندھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ نے فریقین سے آئندہ سماعت کیلئے جواب طلب کرلیا
شائع 29 مارچ 2023 10:30am
سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سندھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیے۔

سندھ ہائیکورٹ نے فریقین سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔

عبدالقادرانصاری، فرزانہ نے سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے کیسز دائر کر رکھے ہیں، ارسلان خان عباسی، مسرت فاروق خان بھی درخواست گزاران میں شامل ہیں۔

karachi

IG Sindh

missing person case

Sindh High Court