Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش

بارش سے اسکول کی دیوار گر گئی، چوکیدار جاں بحق
شائع 24 مارچ 2023 09:14am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

پنجاب میں رات سے وقفے قفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، خانیوال، جہانیاں، اوکاڑہ، حجرہ شاہ مقیم، کمالیہ، وہاڑی میں بادل جم کر برسے، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔

شجاع آباد میں بارش سے اسکول کی دیوار گر گئی جس سے چوکیدار جاں بحق ہوگیا۔

بارش کی بوند پڑتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

جہانیاں کی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اندھیرے میں ڈوب گیا، مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

خوشاب میں برسات کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بھکر،راجن پور میں شدید بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی، بارشوں سے چنے اور گندم کی فصل کو نقصان پہنچا جبکہ شدید بارشوں کے بعد بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی جس وجہ سے شہریوں کو سحری میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

lahore

punjab

Rain