Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ 2023 کا انعقاد پاکستان میں ہونے کا امکان

بھارتی ٹیم اپنے میچز کسی دوسرے ملک میں کھیلے گی، غیر ملکی میڈیا رپورٹس
شائع 23 مارچ 2023 09:46pm
فوٹو — آئی سی سی/ فائل
فوٹو — آئی سی سی/ فائل

رواں برس ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان میں ہونے کا امکان ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بھارتی ٹیم اپنے میچز کسی دوسرے ملک میں کھیلے گی، اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، عمان، سری لنکا یا پھر انگلینڈ میں ہوں سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ون ڈے طرز پر ایشیا کپ ستمبر 2023 میں ہوگا جس میں فائنل سمیت 13 میچز کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے کرکٹ ایشیا کپ 2023 کے وینیو پر حتمی فیصلہ نہ ہوسکا جس کے تحت ایشین کرکٹ کونسل اجلاس کے شرکاء نے معاملے پر حتمی فیصلہ مارچ تک مؤخر کردیا تھا۔

پاکستان

PCB

BCCI

Asia cup

ASIA CUP 2023