Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ، گھروں، مویشیوں کو نقصانات پہنچا

این ڈی ایم اے نے نقصانات پر رپورٹ جاری کردی
اپ ڈیٹ 23 مارچ 2023 03:16pm

نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) پاکستان میں رواں ہفتے آنے والے زلزلے سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ میں بتایا کہ زلزلے کے باعث 11 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جن میں سے 6 مرد، 3 خواتین اور2 بچے شامل ہیں۔ اسے سے قبل 9 اموات کی تصدیق کی گئی تھی۔

زلزلے میں جاں بحق ہنے والے تمام11 افراد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے جبکہ صوبے کے مختلف مقامات پر77 افراد زخمی ہوئے ہیں، پنجاب میں 2 مرد زلزلے کے باعث زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 169، گلگت بلتستان میں ایک ، آزاد کشمیرمیں 2 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاکہ ملک بھرمیں زلزلےسے19لائیواسٹاک کونقصان پہنچا ہے۔

منگل کو آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے سے ملک کے کئی شہر لرز اٹھے تھے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں تھا اور خیبرپختنخوا میں زیادہ شدت محسوس کی گئی۔

پاکستان

earthquake

NDMA