Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ آج ہے

بہاولپور، رحیم یارخان اور صوابی سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں، سربراہ رویت ہلال کمیٹی
اپ ڈیٹ 23 مارچ 2023 06:11am
Breaking News - Moon of Ramadan sights in Pakistan - Aaj News

ملک کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات (آج) کو ہے۔ رات دس بجے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں اوقاف عیدگاہ چارسدہ روڈ میں منعقد ہوا جس میں مرکزی و زونل رؤیت ہلال کمیٹی پشاورکے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ بہاولپور، رحیم یارخان اور صوابی سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں، لہٰذا ملک میں پہلا رمضان المبارک 1444 ہجری کا پہلا روزہ 23 مارچ بروز جعمرات کو ہوگا۔

اس سے قبل سربراہ زونل رویت ہلال کمیٹی طاہر رضا بخاری کا کہنا تھا کہ لاہور، اسلام آباد سمیت گرد نواح میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہ ہو سکی۔

اس کے علاوہ کراچی اور کوئٹہ میں بھی رمضان کا چاند نظرنہیں آیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے پڑوسی ممالک بھارت اور بنگلادیش میں رمضان کا چاند نظرنہیں آیا، دونوں ممالک میں رمضان المبارک 1444 کا پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعے ہوگا۔

پشاور کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی رویت ہلال کے لیے اپنا علیحدہ اجلاس منعقد کیا اور اعلان کیا کہ پہلا روزہ 23 مارچ کو ہوگا۔

lahore

peshawar

Moon sighting

Ramzan 2023

Moon sighting committee