الیکشن کمیشن نے کراچی کی 6 یونین کونسلزمیں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا
الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی درخواست پر کراچی کی چھ یونین کونسلزمیں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔
جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات میں بےضابطگیوں کے خلاف درخواست دائر کی تھی، اور کراچی کی 6 یوسیز کے نتائج پر بےضابطگیوں کے الزامات لگائے تھے۔
نتائج درست ہونے پر پی پی کی 2 یو سیز جماعت اسلامی کو مل گئیں
الیکشن کمیشن کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر 14 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جس کا فیصلہ آج سنا دیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی کا کراچی کی 10 مرکزی شاہراہوں پر دھرنا دینے کا اعلان
الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کراچی کی چھ یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے۔
فیصلے کے مطابق دوبارہ گنتی مومن آباد کی یوسی 3، منگھوپیر یوسی 12، ضلع شرقی کے علاقہ گلشن کی یوسی 1، اورنگی کی یوسی 3، 7 اور 8 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی۔
Comments are closed on this story.