بابر اعظم کو 23 مارچ کو کیا ملنے والا ہے
تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض سر انجام دینے والے بابراعظم کو پاکستان کے لئے نمایاں کارکردگی دکھانے پر پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا جائے گا۔
بابر اعظم کو 23 مارچ بروز کل یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر ستارہ امتیاز دیا جائے گا، 28 سالہ بابر اعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہوں گے۔
بابراعظم افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کا حصہ نہیں ہیں اس لیے وہ 23 مارچ کو ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔
حکومت پاکستان نے گزشتہ سال 14 اگست کو بابراعظم کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا تھا اور اور اب تقریب کی تاریخ کی تصدیق کردی گئی ہے۔
اس سے قبل پاکستان کے 4 سابق کپتانوں کو یہ ایوارڈ مل چکا ہے جن میں مصباح الحق، یونس خان، شاہد آفریدی اور سرفراز احمد شامل ہیں۔
پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔
ان سے پہلے صرف 4 دیگر کرکٹرز کو ان کی شاندار کھیلوں کی کامیابیوں پر ستارہ امتیاز کا ایوارڈ ملا تھا، ان میں 2011 میں محمد یوسف، 2015 میں سعید اجمل، 1992 میں جاوید میانداد اور 2005 میں انضمام الحق شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بابر اعظم افغانستان کے خلاف 24 مارچ سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، ان کی جگہ ٹیم کی قیادت کے فرائض آل راؤنڈر شاداب خان سنبھالیں گے۔
Comments are closed on this story.