شاہ محمود قریشی اور اعظم سواتی کی حفاظتی ضمانت منظور
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور اعظم سواتی کی 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے پولیس کو شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ان کی 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
دوسری جانب لاہورہائیکورٹ میں جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے پولیس کو اعظم سواتی کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کی 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے ۔
اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، پولیس نے بے بنیاد مقدمہ درج کیا، شامل تفتیش ہوکر بے گناہی ثابت کرنا چاہتا ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما نے عدالت سے استدعا کی کہ متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
Comments are closed on this story.