Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کس ٹیم نے کب اور کتنی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا

پی ایس ایل میں شریک تمام 6 ٹیمیں ٹائٹل جیت چکی ہیں
شائع 18 مارچ 2023 03:35pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک تمام 6 ٹیمیں ٹائٹل جیت چکی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ 2 مرتبہ ٹائٹل جیتنے والی واحد ٹیم ہے۔

کون سی ٹیم کب چیمپیئن بنی؟

پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیمیں چیمپئن بننے کا مزہ چکھ چکیں ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2 اور بقیہ ٹیموں نے ایک ایک بار ٹرافی اٹھائی۔

لیگ کا آغاز 2016 میں یواے ای سے ہوا، جس میں مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے میلہ لوٹا اور فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی۔

2017میں پی ایس ایل سیزن 2 کا فائنل لاہور میں ہوا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک بار پھر ٹائٹل اپنے نام کرنے میں ناکام رہی اور پشاور زلمی نے میدان مارا۔

اس کے بعد 2018 میں پی ایس ایل سیزن تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پھر سے بازی مار لی ، اس بار انہوں نے دفاع چیمپئن پشاور زلمی کو شکست دی۔

2019 میں پی ایس ایل سیزن فور میں بلآخر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قسمت جاگی اور پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

2020 میں سیزن فائیو میں کراچی کنگز پی ایس ایل کا نیا چیمپئن بنا، فائنل معرکے میں لاہور قلندرز کو شکست دی۔

پی ایس ایل سیزن سکس کا فائنل کورونا کے باعث ابوظہبی میں کھیلا گیا، فائنل میں محمد رضوان قیادت میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو پچھاڑ کر ٹرافی اپنے نام کی۔

بات کی جائے لاہور قلندرز کی تو مسلسل 6 ایونٹ میں ناکام رہنے والی لاہور قلندرز کی قسمت 2022 میں جاگی۔

پہلی بار لاہور قلندرز کی قیادت کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم کو چیمپئن بنوایا اور فائنل میں 2021 کی دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو زیر کیا۔

اب یہ دیکھنا ہے کہ پی ایس ایل 2023 کا نیا چیمپئن کون بنے گا؟

Quetta gladiators

lahore

Lahore Qalandars

karachi kings

islamabad united

peshawar zalmi

Multan Sultans

PSL 8