Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرمپ نے اپنے دورِصدارت میں تحائف کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا

ڈیموکریٹس نے رپورٹ احتساب کمیٹی کو پیش کردی
شائع 18 مارچ 2023 03:17pm
تصویر: بلومبرگ
تصویر: بلومبرگ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ کے دور صدارت میں دوسرے ممالک کی جانب سے دیئے گئے تحائف کو ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بنایا گیا۔

ڈیموکریٹس نے رپورٹ ایوان کی احتساب کمیٹی کو پیش کردی جس میں بتایا کہ ٹرمپ دور میں وائٹ ہاؤس نے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے 100سے زیادہ تحائف کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا۔

مزید بتایا کہ یہ تحائف ٹرمپ، ان کی اہلیہ، بیٹی اور داماد کو دیئے گئے بعد میں ان تحائف کو حکومت کے حوالے کردیا گیا مگر ان کو امریکی قانون کے مطابق ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔

Donald Trump

USA