سندھ ہائیکورٹ کا نیب ریفرنس جلد نمٹانے سے متعلق اہم فیصلہ آگیا
سندھ ہائیکورٹ نے 104 نیب ریفرنس خالی عدالتوں سے فعال عدالتوں کو منتقل کرتے ہوئے درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق احتساب عدالتوں کے منتظم جج نے بھی خالی عدالتوں سے ریفرنس منتقلی کا کہا تھا ساتھ ہی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو اس حوالے سے آگاہ بھی کیا تھا۔
حکم نامہ میں کہا کہ ریفرنسز کی منتقلی پر نیب پراسکیوٹر نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا۔ احتساب عدالت نمبر1 سے 15 ریفرنسز، کورٹ نمبر6 کو منتقل کئے گئے ہیں جبکہ ریفرنسز میں وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کیخلاف دائر ریفرنس بھی شامل ہے۔
مزید کہا کہ احتساب عدالت نمبر3 سے7 ریفرنس کورٹ نمبر 6 کو منتقل کیے ہیں اور احتساب عدالت نمبر 3 سے 19 ریفرنس کورٹ نمبر7 کلفٹن کو منتقل کردئیے۔
حکم نامہ میں کہا کہ آغا سراج درانی، مصطفی کمال کیخلاف ریفرنس، احتساب عدالت نمبر7 کو منتقل کیا گیا ہے ساتھ ہی احتساب عدالت نمبر1 سکھر سے 57 ریفرنسز کورٹ نمبر3 کو منتقل کیے ہیں۔
Comments are closed on this story.