Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

دنیا کے ٹاپ 10 ائرپورٹس کی فہرست جاری، پہلا نمبر کس کا؟

درجہ بندی کے لئے مسافروں کی آراء کا بھی دھیان رکھا ہے
شائع 17 مارچ 2023 03:38pm

رواں برس کے لئے دنیا کے ٹاپ 10ایئرپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق سنگاپور کے چانگی ہوائی اڈے کو دنیا کا بہترین ائرپورٹ قرار دیا گیا ہے۔

چانگی ہوائی اڈے کو یہ اعزاز 12 ویں مرتبہ حاصل ہوا ہے، جس کے بعد اس نے“ورلڈزبیسٹ ائرپورٹ ایوارڈز 2023“ کا ٹائٹل دوبارہ اپنے نام کرلیا ہے۔ یہ رینکنگ ”اسکائی ٹریکس“ نامی ائرٹرانسپورٹ ریسرچ کمپنی نے جاری کی ہے۔

چانگی ہوائی اڈے نے 2013 سے 2020 تک لگاتار 8 سال تک سالانہ اسکائی ٹریکس رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، تاہم،گزشتہ 2 سال کے دوران یہ ائرپورٹ دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ائرپورٹ اور ٹوکیو کے ہنیدہ ائرپورٹ سے پیچھے رہ گیا تھا۔

درجہ بندی کس بنیا دی پر کی گئی

سی این بی سی کے مطابق درجہ بندی کے لئے 100 سے زائد قومیتوں کی نمائندگی کرنے والے بین الاقوامی مسافروں کی آراء کا بھی دھیان رکھا ہے، جن میں خریداری اور چیک ان، آمد، منتقلی، سیکیورٹی، اور امیگریشن جیسی دیگر سہولیات سے متعلق آراء شامل ہیں۔

دیگر بہترین ائرپورٹس کون سے ہیں؟

دوحہ کا حمد بین الاقوامی ہوائی اڈہ دوسرے، ٹوکیو کا ہنیدہ ائیرپورٹ تیسرے اورانچیون انٹرنیشنل ائیرپورٹ چوتھے نمبر پر رہا۔

پیرس کا ائرپورٹ پانچویں، استنبول ائرپورٹ چھٹے، میونخ ائرپورٹ ساتویں اور زیورخ کا ائر پورٹ آٹھویں اور جاپان کا ناریتا ایئرپورٹ نویں نمبر پر آیا۔

اوساکا کے کانسائی ائرپورٹ کے سواگزشتہ برس کی ٹاپ 10 فہرست میں شامل تمام ہوائی اڈوں نے دوبارہ ٹاپ 10 میں جگہ بنائی ہے۔

اس سال اسپین کے میڈرڈ- باراجاس ہوائی اڈے نے 10 ویں پوزیشن حاصل کرکے کانسائی ایئرپورٹ کی جگہ لی ۔

اسکائی ٹریکس سروے نے ائرپورٹس کی دوسرے پیمانے پر بھی رینکنگ کی، اس فہرست کے مطابق سیول کے انچیون ائرپورٹ کو دنیا کا بہترین اسٹاف ایئرپورٹ اور چین کے شینزین باؤان ائرپورٹ کو دنیا کا بہترین ترقی یافتہ ہوائی اڈہ قرار دیاگیا ہے۔

پاکستان

qatar

SINGAPORE

Skytracks Survey