Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار، مزید بادل برسنے کا امکان برقرار

وفاقی دارالحکومت میں صبح سویرے دوبارہ بارش، موسم سرد ہوگیا
شائع 17 مارچ 2023 08:41am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں صبح سویرے دوبارہ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی سرد ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سند ھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جن میں چنیوٹ، اوکاڑہ، خانیوال، علی پور میں شامل ہیں، بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

بورے والا میں شدید آندھی اورطوفان کے باعث بجلی کے پول گر گئے جبکہ تاریں ٹوٹ گئیں اور مختلف فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش نے انٹری دے دی ہے، میرپورخاص ، گھوٹکی میں بارش ہوئی جبکہ لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

اسلام آباد

punjab

Rain

sindh