Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی نے پی ایس ایل 8 فائنل کی تاریخ تبدیل کردی

پی ایس ایل فائنل اتوار کے بجائے 18 مارچ بروز ہفتہ کو کھیلا جائے گا، پی سی بی
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2023 07:52pm
سربراہ بی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی۔ فوٹو — فائل
سربراہ بی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی۔ فوٹو — فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 8 فائنل کی تاریخ تبدیل کردی ہے۔

ْٓپاکستان سُپر لیگ 8 کا فائنل 19 مارچ بروز اتوار کے بجائے 18 مارچ بروز ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

اس ضمن میں سربراہ بی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ایک بیان میں کہا کہ لاہور میں خراب موسم کے باعث فائنل میچ کا دن تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ فرنچائز سے مشاورت کے بعد فائنل کا دن تبدیل کیا، میچ کے لئے اتوار اور پیر کو بطور ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اتوار کو شیڈول تھا۔

یاد رہے کہ ملتان سلطانز گزشتہ روز لاہور قلندرز کو شکست دیکر ایونٹ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے جب کہ اسلام آباد اور پشاور میں سے الیمنیٹر1 کی فاتح ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لئے الیمنیٹر 2 میں لاہور قلندرز سے ٹکرائے گی۔

PCB

lahore

PSL 8

Najam Sethi