Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں کورونا کیسز نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا، مریضوں کی شرح بڑھنے لگی

نجی یونیورسٹی کے عملہ اور طلبہ میں کورونا کی تصدیق
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2023 12:36pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

کراچی کی ایک نجی یونیورسٹی کے عملے اور طلبہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، گذشتہ 15 دنوں میں اسپتال میں مریضوں کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔

یونیورسٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا دوبارہ پھیل رہا ہے تمام عملہ اورطلبا احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور بوسٹر ڈوز کو اگر 6 ماہ گزر گئے ہیں، تو دوبارہ لگوائیں۔

سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال میں بھی مریضوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے متعلق ڈاکٹرانیل کا کہنا ہے کہ گذشتہ 15 دنوں میں اسپتال میں مریضوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامات میں سینہ میں درد و انفیکشن اور تیز بخار شامل ہے وائرس تیزی سے سینہ اور پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے، جبکہ ماسک اور ویکسین ہی کرونا سے بچاؤ کا واحد حل ہے۔

COVID 19

پاکستان

corona