Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں رواں ہفتے آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

بارش کے دوران دن کے درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی واقع ہوگی
شائع 14 مارچ 2023 03:37pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 16 سے 20 مارچ کے دوران ملک میں آندھی گرد آلود ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 مارچ سے داخل ہونے والی مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں 20 مارچ تک موجود رہیں گی، جبکہ 16 سے 20 مارچ کے دوران چترال، ایبٹ آباد،کوہاٹ،صوابی،وزیرستان، دیر، مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے.

مزید بتایا کہ اسی دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد،پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش برسے گی، 17 سے 19 مارچ کے دوران سکھر، جیکب آباد، دادو، کراچی، لاڑکانہ، میر پورخاص میں بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر تیز بارش کے علاوہ ژالہ باری کا بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش کے دوران دن کے درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی واقع ہوگی، پنجاب خیبرپختونخوا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بارانی علاقوں کے لئے بارش مفید ہوگی۔

پاکستان

karachi

اسلام آباد

Met Office

Rain

sindh