Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہوگئی

رواں ماہ پاکستان کا روس سے تیل خریداری کے معاہدے کا امکان
شائع 14 مارچ 2023 11:09am
تصویر/ روئٹر
تصویر/ روئٹر

عالمی معاشی سست روی اور مختلف ملکوں میں شرح سود میں اضافے کے خدشات پر بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

چین کی اقتصادی ترقی میں بہتری کے باوجود سرمایہ کار شرح سود میں ممکنہ اضافے سے تشویش میں مبتلا ہیں جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں ایک عشاریہ 10 ڈالر کمی کے بعد 79 عشاریہ 88 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے، جبکہ امریکی خام تیل ایک عشاریہ 15 ڈالر کم ہونے کے بعد 73 عشاریہ 94 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے روسی خام تیل کے ٹیسٹ کارگوز منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت پیٹرولیم کے حکام کا کہنا ہے کہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ روسی خام تیل سے پیٹرول، ڈیزل اور فرنس آئل کتنی مقدار میں نکلتا ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ روسی ٹیم کی موجودگی میں خام تیل کو ریفائن کیا جائے گا اور ٹیسٹنگ کے بعد مارچ کے آخر میں روس سے تیل خریداری کے معاہدے کا امکان ہے۔

russia

پاکستان

crude oil

Russian oil