Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی ٹیم کے آئندہ 15 ماہ کے دوران میچز کا شیڈول جاری

پاکستانی ٹیم 7 ٹیسٹ، 8 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی
شائع 14 مارچ 2023 09:12am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے آئندہ 15 ماہ کے دوران کھیلے جانے والے میچز کی تفصیلات جاری کردیں۔

قومی ٹیم سری لنکا، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 7 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

پاکستان رواں سال نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف 8 ون ڈے کھیلے گا۔

50 اوورز پر مشتمل ایشیا کپ اور ورلڈ کپ بھی اسی سال شیڈول ہیں۔

آئندہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ کے پیش نظر گرین شرٹس 15 ماہ کے دوران 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ان ایکشن ہوں گے۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

t20 cricket

matches

tests

odis