Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی نے افغان سیریز کو ٹریننگ گراؤنڈ کے طور پر لے لیا

افغان سیریز کے لئے پاکستان کے سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ
شائع 13 مارچ 2023 02:46pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغان سیریز کو ٹریننگ گراؤنڈ کے طور پر لے لیا جبکہ افغان سیریز کے لئے پاکستان کے سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کردیا گیا۔

چیئرمین سلیکشن کمیٹی ہارون رشید کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ حکومت نے افغانستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کی ہدایت کی، افغانستان کی سیریز کو ہم ٹریننگ گراؤنڈ سمجھیں گے، حکومت کی طرف سے بھی کہا گیا افغانستان کے ساتھ کھیل لیں، افغانستان کے ساتھ سیریز کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہم نے ورلڈ کپ کی تیاری کرنی ہے، نوجوان کرکٹرز کو تیار کرنا ہے، ہم نے ورلڈ کپ کے لئے ابھی سے کام شروع کرنا ہے، ہم نے نوجوانوں اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی ٹیم بنائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سوچا سینئر پلیئرز اور انجرڈ کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہیے، کچھ کھلاڑیوں کو چھوٹی موٹی انجریز کا سامنا ہے، پی ایس ایل کی وجہ سے پلیئرزکا سخت شیڈول چل رہا ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ شاہین، بابر، فخر اور رضوان آرام دیا جائے گا، نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا، حارث روؤف سے بھی بات ہوگئی ہے۔

PCB

lahore

Najam Sethi

Pak Afghan T20 Series