Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کے بیانات میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے کی درخواست پر پیمرا سے جواب طلب

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کردی
شائع 13 مارچ 2023 10:30am
سابق وزیراعظم نواز شریف
سابق وزیراعظم نواز شریف

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیانات میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے کی درخواست پر پیمرا سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نواز شریف کے بیانات میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے کے لئے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست پر پیمرا سے جواب طلب کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ کو ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ اور عدالتی اشتہاری ہیں، پیمرا 2020 میں نواز شریف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عاٸد کر چکا ہے، پابندی کے باوجود میڈیا پر نواز شریف کے بیانات نشر ہو رہے ہیں، پیمرا اس معاملے پر کوٸی ایکشن نہیں لے رہا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے، عدالت نواز شریف کی تقاریر نشر ہونے سے روکنے کا حکم دے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Lahore High Court

Media

Statement