Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کے کپڑے سلامت ہیں لیکن قوم بے لباس ہوگئی، سراج الحق

رمضان المبارک قریب ہے، لہٰذا چیزوں کی قیمتیں کم ہونی چاہئیں، امیر جماعت اسلامی
شائع 11 مارچ 2023 05:08pm
امیر جماعت اسلامی سراج الحق۔ فوٹو — فائل
امیر جماعت اسلامی سراج الحق۔ فوٹو — فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے کپڑے سلامت ہیں لیکن قوم بے لباس ہوگئی ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں پیپلز پارٹی نے مہنگائی مارچ جب کہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر جماعتوں نے احتجاج کیا، آج حکومت میں آنے کے بعد یہ جماعتیں خاموش ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے ملک گیر احتجاج کیا، مغرب میں کرسمس پر اشیاء ضروریہ سستی ہو جاتی ہیں، رمضان المبارک قریب ہے، لہٰذا چیزوں کی قیمتیں کم ہونی چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نےکہا تھا دل کرتا ہے کپڑے بیچ دوں، البتہ وزیراعظم کے کپڑے سلامت ہیں لیکن قوم بے لباس ہوگئی ہے، حکمرانوں کی عیش وعشرت میں کوئی کمی نہ آئی۔

quetta

Jamaat e Islami

Siraj Ul Haq