Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

توڑ پھوڑ اور دہشت گردی کا کیس: سینیٹر شہزاد وسیم اور راجہ خرم نواز شامل تفتیش

کیس میں دونوں ملزمان عبوری ضمانت پہلے ہی لے چکے ہیں
شائع 11 مارچ 2023 09:43am

سابق وزیراعظم عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر توڑ پھوڑ اور دہشت گردی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شہزاد وسیم اور راجہ خرم نواز شامل تفتیش ہوگئے۔

دونوں رہنما تھانہ سی ٹی ڈی میں اپنے خلاف درج دہشت گردی مقدمات میں شامل تفتيش ہوئے۔

راجہ خرم نواز نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس واقعے کے وقت اسلام آباد ہائیکورٹ میں تھا، نہ توڑ پھوڑ کی اور نہ ہی کسی کو دھمکی دی لہذا مقدمہ خارج کیا جائے۔

سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس سماعت سے بہت پہلے پہنچ گیا تھا، سماعت کے فوراً بعد گھر روانہ ہوگیا تھا، توڑ پھوڑ کے کسی واقعے میں ملوث نہیں۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت 13 مارچ کو ہوگی۔

کیس میں دونوں ملزمان عبوری ضمانت پہلے ہی لے چکے ہیں۔

imran khan

pti leaders

raja khurram nawaz

judicial complex

senator shahzad waseem