Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان کیخلاف سیریز میں بابر کو آرام دینے کا امکان، نیا کپتان کون ہوگا؟

افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو آزمائے جانے کا امکان
شائع 10 مارچ 2023 03:02pm
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

افغانستان کے خلاف 3 ٹی 20 میچزکی سیریز میں کپتان بابراعظم کو آرام اور نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سمیت سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اس صورت میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کی قیادت کے مضبوط امیدوار ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاہین شاہ آفریدی نے بطور کپتان لاہور قلندرز کے لئے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ڈومیسٹک اور پی ایس ایل میں شاندارکارکردگی دکھانے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آزمایا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی اسکواڈ میں 3 وکٹ کیپرز حسیب اللہ (پشاور زلمی)، اعظم خان (اسلام آباد یونائیٹیڈ) اور محمد حارث (پشاور زلمی) کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پی ایس ایل 2023 میں شاندار کارکردگی سے سب کی توجہ حاصل کرنے والے پشاور زلمی کے صائم ایوب، ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کے آل راونڈر فہیم اشرف کے ساتھ کراچی کِنگز کے کپتان عماد وسیم کو بھی قومی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

افغانستان کے خلاف 3 ٹی 20 میچ شارجہ میں 24 ، 26 اور 27 مارچ کو ہوں گے۔

cricket

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

mohammad rizwan

Shaheen Shah Afridi

Baber Azam

Pakistan vs Afghanistan

Pak Afghan T20 Series