Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے انتخابات پر مشاورت کیلئے گورنر کے پی کو بلالیا

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھا گیا خط گورنر ہاؤس کو موصول
شائع 09 مارچ 2023 06:31pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پشاور: الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا کو ایک اور خط لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن نے صوبے میں انتخابات کی حتمی تاریخ پر مشاورت کے لئے گورنر حاجی غلام علی کو 14 مارچ کو دوپہر دو بجے مشاورت کے لئے بلا لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھا گیا خط گورنر ہاؤس کو موصول ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر غلام علی نے الیکشن کمیشن کو انتخابات پر مشاورت کے لئے دعوت دی گئی تھی۔

election commision

peshawar

kpk election

governor kpk