Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق صدر سپریم کورٹ بار نے گورنر خیبرپختونخوا کو لیگل نوٹس بھیج دیا

گورنر 6 گھنٹے میں الیکشن کی تاریخ دیں، قاضی محمد انور ایڈوکیٹ کا مطالبہ
شائع 09 مارچ 2023 05:21pm
گورنر کے پی حاجی غلام علی۔ فوٹو — فائل
گورنر کے پی حاجی غلام علی۔ فوٹو — فائل

پشاور: سینئر وکیل اور سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن قاضی محمد انور ایڈوکیٹ نے گورنر کے پی غلام علی کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ گورنر نے آئین کے مطابق امور انجام دینےکا حلف اٹھایا ہے لیکن غلام علی نے اب تک الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، سپریم کورٹ نے 90دن میں انتخابات کرانا کا حکم دیا ہے۔

لیگل نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گورنر سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، لہٰذا گورنر 6 گھنٹے میں الیکشن کی تاریخ دیں۔

سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے نوٹس میں کہا کہ انتخابات کی تاریخ نہ دی تو گورنر کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لئے درخواست دائر کریں گے۔

peshawar

kpk election

governor kpk