Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کی 11یوسیز میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس

عدالت نے فریقین سے10 دن میں جواب طلب کرلیا
شائع 09 مارچ 2023 10:20am

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی 11یوسیزمیں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کیخلاف فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

کراچی کی 11 یوسیز میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے خلاف امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

حافظ نعیم نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ 11 نشستوں پرچیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات نہیں ہوئے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کیا گیا۔

الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے، حافظ نعیم

حافظ نعیم نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ ان 11 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال، دیگر وجوہات کی بنا پر انتخابات نہیں ہوئے، الیکشن کمیشن ان نشستوں پر انتخابات سے گریزکررہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے عدالت سے استدعا کی کہ مئیر شپ کےعمل کی تکیمل کیلیے فوری انتخابات کروائے جائیں، اور الیکشن کمیشن کو فوری 11نشستوں پر انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے، اور فریقین سے 10 دن میں جواب طلب کرلیا۔

ECP

Jamat e Islami