Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ: عورت مارچ کی اجازت دینے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

ڈی سی کا اجازت نامہ آرٹیکل31 کی کھلی خلاف ورزی ہے، وکیل
شائع 08 مارچ 2023 10:30am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نےعورت مارچ کی اجازت دینے کے خلاف کیس میں دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

عدالت میں عورت مارچ کی اجازت دینےکیخلاف کیس کی سماعت ہوئی جہاں وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ڈی سی کا اجازت نامہ آرٹیکل31 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

وکیل نے کہا کہ آئین پاکستان کی دفعہ2 کےمطابق ریاست کا مذہب اسلام ہے اجازت نامہ دیتے ہوئے آرٹیکل 16کو نظراندازکیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسارکیا کہ بینرز اورپلے کارڈ ماضی کی بات ہے ابھی آپ کوکیا خدشہ ہے؟ کیا فریڈم آف اسمبلی آئین پاکستان نے ان کویہ حق نہیں دیا۔

نزاکت حسین عباسی ایڈوکیٹ نے کہا کہ فریڈم آف اسمبلی میں کچھ پابندیاں لگائی گئی ہے اسلامی ریاست میں ایسا ممکن نہیں ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Islamabad High Court

Aurat March